مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں آپریشن شروع کردیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے آپریشن ضلع کے بالاکوٹ مینڈھر میں شروع کیا ۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ آپریشن علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد شروع کیا گیا۔آپریشن میں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔






