مقبوضہ جموں و کشمیر

سی سی جی کے وفد کی میر واعظ سے ملاقات،مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی ضرورت پر زور

سرینگر:  دہلی میں قائم سول سوسائٹی کی تنظیم ”کنسرنڈ سٹیزنز گروپ” کے ایک وفد نے سابق بھارتی وزیر یشونت سنہا کی زیر قیادت سرینگر کے علاقے نگین میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بھارت کی جانب سے 2019میں دفعہ370کی غیر قانونی منسوخی کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہے جس میں سی سی جی کے ارکان ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل کپل کاک، سینئر صحافی بھارت بھوشن اور سماجی کارکن سشوبھا باروے شامل تھے۔میرواعظ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں مقبوضہ علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال، انسانی مسائل، سیاسی نظربندوں کی حالت زار اور عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔میرواعظ نے مسئلہ کشمیر میں سی سی جی کی مسلسل دلچسپی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ امن اور مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے بات چیت، افہام و تفہیم اور دردمندی ناگزیر ہے۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں اعتماد سازی اور استحکام اور امید کی فضا پیدا کرنے کے لیے مسلسل اور کھل کربات چیت کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button