پاکستان
پاکستان کا بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کیلئے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم

اسلام آباد:پاکستان نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کیلئے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بابا گرو نانک کا محبت اور ہم آہنگی کا پیغام آفاقی اور لازوال ہے، یہ تعلیمات مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی پاکستان کی کوششوں کو تقویت دیتی ہیں۔





