پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کابھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکریہ

باکو:  وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ چار روزہ جنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد شہبازشریف نے باکو میں کاراباخ جنگ کی 5ویں برسی کے موقع پر یوم فتح کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے مئی میں بھارت کے ساتھ چار روزہ جنگ کے دوران آذربائیجان اور ترکیہ کے عظیم لوگ اور پرعزم قیادت پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی۔انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی متحرک اور نڈر قیادت میں پاکستان کی اعلی پیشہ ور مسلح افواج نے درست اور انتہائی موثر انداز سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری چوکس فضائیہ نے مادر وطن کے دفاع میں دشمن کے سات انتہائی جدید ترین طیارے مارگرائے ۔شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان میں یوم فتح کی پریڈ میں پاکستان اور ترکیہ کی شرکت پائیدار دوستی کی ایک شاندار علامت ہے جو گزشتہ برسوں میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ تین بھائی ہیں جن کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک اس مبارک موقع پر کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ہماری افواج کے مشترکہ مارچ کا قابل فخر منظر دیکھ رہے ہیں۔شہباز شریف نے رواں سال 14اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کا ذکر کیا جب ترکیہ اور آذربائیجان کے دستے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر پاکستان کے یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کی یاد میں مارچ کر رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button