بھارت

بھارت میں بڑھتی ہوئی مایوسی کے باعث روسی فوج میں بھارتیوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے

نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج میں بھارتیوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 44ہوگئی ہے جو ستمبر میں 27تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی کہ حال ہی میں روسی فوجی یونٹس نے متعدد بھارتی شہریوں کو بھرتی کیا ہے۔ انہوں نے ماسکو پر زور دیا کہ وہ بھارتی شہریوں کی بھرتی کو ختم کرتے ہوئے انہیں جلد از جلدفارغ کرے۔جیسوال نے روسی فوج میں شامل نہ ہونے کے حکومت کے مشورے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی بھرتی زندگی کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام روس اور بھرتی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں تاکہ بھارتی شہریوں کو گمراہ ہونے سے روکا جا سکے۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق رواںسال کے شروع میں روس کے ذریعے بھرتی کیے گئے 127بھارتیوں میں سے 97کو فارغ کر دیا گیا ، 12کی ہلاکت کی رپورٹ ہے اور باقی لاپتہ ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ روسی اور اسرائیلی فوجوں میں بھارتیوںکی بڑھتی ہوئی تعداد بھارت میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتی ہے جہاں بے روزگاری، غربت اور بھوک کے باعث بہت سے لوگوں کے پاس اورکوئی راستہ نہیںہے۔ کچھ نوجوانوں کو روسی اور اسرائیلی افواج میں کرائے کے سپاہیوں کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو خطرات کے باوجود روزی روٹی اور بقا کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان بھارت میں معاشی مایوسی اور بیرون ملک اس کے شہریوں کے استحصال کے خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button