آزاد کشمیر

تحریک آزادی کشمیر کے شہدا ء کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا: مقررین سیمینار

میرپور: کشمیر پریس کلب میرپورمیں شہدائے جموں کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے شہدا ء کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر کے شہدا ء نے عظیم اور لازوال قربانیاں دے کر شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ تاریخ شہدائے جموں وکشمیر کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ انہوں نے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈوگرہ افواج کے علاوہ ہندو جتھوں اور سکھوں نے06نومبر1947کو جموں میں مسلمانوں کا بدترین قتل عام کیا ۔اس فسطائیت پر مبنی قتل عام کا مقصدجموں میں مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنا تھاجس میں وہ کامیاب ہوگئے کیونکہ 6نومبر1947سے قبل جموں میں مسلمانوں کی آبادی61فیصد تھی جو گھٹ کر31فیصد رہ گئی ۔مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کا خواب بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا ۔ لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ان شا اللہ مقبوضہ جموں و کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ مقررین نے کہا کہ آپریشن راہ حق بنیام مرصوص نے ایک بار پھر بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ۔ بھارت کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا اور کشمیری عوام کی خوہشات کے برعکس کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت اہل کشمیر کے جذبہ آزادی کو دباد نہیں سکتا ۔ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے جوبھارت کو ہر صورت واگزار کرنا ہوگا۔ سیمینار سے چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف کشمیرسیڈیز برطانیہ نذیر احمد قریشی ، امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمن ، سابق صدر الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر اور معروف معالج ڈاکٹر ریاض احمد ، صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع میرپور بشیر احمد شگو ، اشتیاق احمد شہزاداوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اورشہدائے جموں کی قربانیاں کو شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم دہرایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button