بھارت
نئی دلی: میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9افراد ہلاک
نئی دلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکے میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیر کی شام میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر1کے پاس ہونے والا دھماکا شدید نوعیت کا تھا۔ دھماکے میں کم سے کم9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جسے بجھادیا گیا ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے9افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں۔







