بھارت

بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر مودی حکومت کے فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ فاش کر دیا

نئی دہلی: بھارت کے عوام ایک بارپھر مودی حکومت کے خلاف خود ہی اٹھ کھڑے ہوئے اور سوشل میڈیا پر دہلی دھماکے سے متعلق فالس فلیگ آپریشن کے شبہات ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی شہریوں نے ایکس سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سوالات اٹھائے کہ ہر بار انتخابات کے قریب ہی دھماکے کیوں ہوتے ہیں؟۔ ایک صارف نے لکھا کہ پلوامہ، اوڑی، پٹھان کوٹ، پہلگام اور اب لال قلعہ ،یہ سب حملے بی جے پی کے دورِ حکومت میں اور انتخابات سے عین قبل ہی کیوں ہوئے؟ایک اور بھارتی شہری نے کہا کہ بہار انتخابات کے ایک اہم مرحلے سے قبل یہ دھماکہ کروایا گیا ہے، تاکہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کیا جا سکے۔کئی صارفین نے کہا کہ مودی حکومت سیاسی فائدے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کرواتی ہے تاکہ عوام کی ہمدردیاں بی جے پی کے حق میں کی جا سکیں۔ ایک شہری نے لکھا کہ پہلے مرحلے کے نتائج بی جے پی کو پسند نہیں آئے اس لئے دہلی میں نیا ڈرامہ رچایا گیا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق عوام کا یہ ردعمل اس بات کی علامت ہے کہ بھارتی شہری اب مودی حکومت کی جھوٹ پر مبنی جنگی سیاست اور میڈیا کے گمراہ کن بیانیے سے واقف ہو چکے ہیں۔بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ بغیر کسی شواہد یا تحقیقات کے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا اب ایک سیاسی حربہ بن چکا ہے، جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button