مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں سیکورٹی ہائی الرٹ، آزادی پسندوں کیخلاف کارروائیاں تیز

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے جموں خطے میں ہائی الرٹ کر دیا ہے اور بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری والے علاقوں میں نام نہاد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز نے مختلف مقامات پر تازہ چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ بھارتی فورسز کی سرپرستی میں قائم ویلج ڈیفنس گارڈز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ضلع سامبا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس وریندر سنگھ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزمیں ویلج ڈیفنس گارڈز (وی جی ڈی )کے ارکان کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کیا ۔ اجلاس میں وی ڈی جی کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ۔
ضلع رام بن کے ایس ایس پی ارون گپتا نے بھی ایک مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کی مختلف یونٹوں کے کمانڈر، پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس کے افسران اور کئی بھارتی ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروںنے شرکت کی۔اجلاس میں آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف جاری کارروائیو ں کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔
پولیس نے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلا ع میں ہوٹلوں اور گیسٹ ہاو¿سز کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ آنے والے افراد کی فوری اطلاع دیں اور قیام کرنے والوں کے کوائف متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیں۔ KMS-04/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button