بھارت

این آئی اے نے ایک اور کشمیری ڈاکٹر کو پٹھانکوٹ سے گرفتار کر لیا

چندیگڑھ: کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی بڑھتی ہوئی مہم کے دوران بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پنجاب میں ایک اور کشمیری ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے سرجری کے پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد بٹ (ایم بی بی ایس، ایم ایس، ایف ایم جی)کو پٹھانکوٹ کے ایک نجی ہسپتال سے گرفتارکر لیا۔ 45 سالہ ڈاکٹر رئیس اس وقت پٹھانکوٹ کے وائٹ میڈیکل کالج سے وابستہ ہیں۔ڈاکٹر رئیس نے 2020-2021کے دوران ہریانہ میں فرید آبادکی الفلاح یونیورسٹی میں کام کیا تھا اوروہ مبینہ طور پر یونیورسٹی میں تعینات عملے کے ارکان کے ساتھ باقاعدہ ٹیلی فونک رابطے میں تھے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیوں نے ڈاکٹروں سمیت کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے لئے پکڑدھکڑ تیز کر دی ہے۔ ان کارروائیوں کو بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے ایک وسیع ایجنڈے کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاکہ حالیہ مشتبہ دہلی دھماکے کے بعد کشمیری پیشہ ور افراد کے بارے میں شکوک شبہات پیدا کیے جائیں اور انہیں معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button