دبئی ایئر شو میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، نمائش کیلئے پیش کئے گئے جنگی طیارے تیجس کاتیل لیگ ہو گیا

دبئی:بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس کے آئل لیگ ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے باعث دنیا بھر میں بھارت کامذاق بن گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دبئی ایئر شو میں رن وے پر کھڑے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارہ تیجس کا آئل لیک ہوتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ ویڈیو میں مزید دکھاگیاہے کہ بھارتی ٹیکنیشنز طیارے سے گرنے والی تیل کو روکنے کیلئے شاپنگ بیگزکا استعمال کر رہے ہیں اور تیل کو ایک ڈبے میں اکٹھا کیا جارہاہے ،جس سے بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس واقعے سے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری اور ناقص تیاری کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص دفاعی معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر بارہا بے نقاب ہو چکے ہیں۔ بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک مرتبہ پھر تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔






