مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی اہلکار تربیتی سیشن کے دوران ہلاک
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی فوج کا سپاہی رائفل مین منوج کمار اپادھیائے ضلع کے علاقے کھریو میں واقع ٹریننگ سکول میں معمول کے تربیتی سیشن کے دوران اچانک بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر 92بیس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے سپاہی کی اچانک ہلاکت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔







