مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ: آتشزدگی کے واقعے میں تین دکانیں تباہ، سیب کے 3ہزار ڈبے خاکستر

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے گاﺅں آلوسہ میں آج آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں تین دکانیں تباہ، تین رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ تین ہزار کے لگ بھگ سیب کے ڈبے خاکستر ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہ ہو سکی۔دکانوں میں موجود آتش گیر مادے نے آگ کو مزید تیز کر دیا اور یہ رہائشی گھروں تک پھیل گئی ۔ فائر ٹینڈرز کے موقع پر پہنچنے سے پہلے مقامی لوگ پانی کی بالٹیوں سے آگ بجھانے کی کوششیں کر تے رہے۔
لوگوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں فائر سروس کی عدم موجودگی کے باعث ہنگامی حالات سے نمٹنے میں کافی مشکلات آئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر فائر ٹینڈرز کو موقع پر پہنچنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے اس وقت تک نقصان بہت زیادہ ہو جاتا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button