مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی کشمیرکے آبی ذخائر میں مختلف ملکوں سے نقل مکانی کرنے والے 10لاکھ سے زائد پرندوں کی آمد

سرینگر:
بھاررت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سردیوں کے آغاز کیساتھ ہی مختلف ملکوں سے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی یہاں آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک 10لاکھ سے زائد پرندے مقبوضہ وادی کشمیر کے آبی ذخائر میں پہنچ چکے ہیں۔، حکام نے بتایا کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے ڈل جھیل، وولر جھیل اور دیگر اہم ویٹ لینڈز پر عملے کی متعدد ٹیمیں تعینات کی ہیں تاکہ ان مہمان پرندوں کی نگرانی کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اب تک، وولر اور ڈل جھیل میں پرندوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وولر جھیل پرندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے سخت سی سی ٹی وی نگرانی میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرندوں کے عوامی مشاہدے کے لیے مخصوص مقامات متعین کیے گئے ہیں ۔ یہ پرندے یورپ، وسطی ایشیا، اور مشرقی ایشیا کے کچھ حصوں سے کشمیر میں سردیوں کے مہینے گزارنے کے لیے آتے ہیں۔ ان پرندوں میں بلیک ہیڈڈ گل، ٹفٹڈ ڈک، برہمنی بطخ، اور شمالی پنٹیل وغیرہ شامل ہیں ۔حکام نے بتایا کہ پرندوں کی ہجرت کا موسم اکتوبر کے آخر میں شروع ہوا اور یہ مارچ تک جاری رہے گا۔ وادی کشمیر میں اب تک دس لاکھ سے زائد ہجرت کرنے والے پرندے پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کی تعداد روز بہ روز بڑرہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button