مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی حکومت نے کشمیری عوام کو معاشی بدحالی کی طرف دھکیل دیاہے : کانگریس
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے جنرل سکریٹری ترنجیت سنگھ ٹونی نے لوگوں کے مسائل کرنے میں ناکامی اور علاقے کو مایوسی میں دھکیلنے پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترنجیت سنگھ ٹونی نے جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکمران جماعت پر بے روزگاری، بگڑتے ہوئے معاشی حالات اور تقسیم کی سیاست جیسے مسائل کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی۔کانگریس رہنما نے کہا کہ بی جے پی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے امن اور خوشحالی کو تہس نہس کر دیا ہے اورلوگوں کو مناسب انفراسٹرکچر کے فقدان، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے معاشی بدحالی کی طرف دھکیل دیاہے۔