بھارت

پاکستان کی ایودھیا میں نریندر مودی کی طرف سے بابری مسجد کی جگہ پرتعمیر ،رام مندر پر جھنڈا لہرانے کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر تعمیر ہونے والے رام مندر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جھنڈا لہرانے کی شدیدمذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مذہبی اقلیتوں اور مسلم ثقافتی ورثے کو خطرہ لاحق ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ جس عدالتی عمل کے تحت مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی اجازت دی گئی تھی، اس سے بھارتی ریاست کے اقلیتوں کے حوالے سے امتیازی رویے کو واضح کرتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس اقدام سے بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر دبائو کے ایک وسیع تر رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہندو انتہا پسندوں نے 6دسمبر 1992میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا، افسوسناک طور پر بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے نا صرف اس نفرت انگیزی میں ملوث ملزمان کو رہا کردیا بلکہ اس مقام پر ایک مندر قائم کرنے کی اجازت بھی دے دی تھی۔انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کی شہادت اور وہاں مندر کی تعمیر بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندوتوا اکثریت پسندی کوواضح کرتی ہے اور یہ بھارتی مسلمانوں کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی پسماندگی کے لیے جاری کوششوں کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ شہید مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر آئندہ وقتوں میں بھارت کے جمہوریت کے چہرے پر سیاہ دھبہ بنے گی، یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت میں وارانسی کی گیانواپی مسجد اور متھورا کی عید گاہ مسجد سمیت کئی مسجدوں کو بھی بے حرمتی کے خطرے کا سامنا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کی بڑھتی لہر مذہبی ہم آہنگی اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت کی دو بڑی ریاستوں، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے وزرائے اعلیٰ نے بابری مسجد کی شہادت یا رام مندر کے افتتاح کو پاکستان کے ٹکڑوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو رام مندر کی چھت پر دھرم دھوج لہرانے کوبھارت کی بیداری کا پرچم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا رام کی عقیدت میں ڈوبی ہوئی ہے۔ انہوں نے پرچم کو 500سال کا خواب سچ ہونے اور اگلے ایک ہزار سال کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پرچم رام راجیہ کی علامت ہے، یہ پرچم ہمارا عزم اور ہماری کامیابی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال بھارتی شہر ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر و تقدیس کی شدید مذمت کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button