تباہی کے دہانے پر کھڑی بھارتی معیشت کے بارے میں مودی حکومت کے دعوے بے نقاب

نئی دہلی: تباہی کے دہانے پر کھڑی بھارتی معیشت کے بارے میں مودی حکومت کے دعوے عالمی اداروں نے جھوٹے ثابت کردیے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آئی ایم ایف کے ہوشربا انکشافات سے نام نہاد معاشی ترقی کے مودی حکومت کے کھوکھلے دعوے زمین بوس ہوگئے ہیں۔آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو دوسرے کم ترین درجہ پر رکھتے ہوئے سی گریڈ دے دیا۔ آئی ایم ایف نے-12 2011 کے بھارت کے معاشی ڈیٹا کو انتہائی پرانا اور ناقص قرار دے دیا۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق سی گریڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب ڈیٹا میں خامیاں موجود ہیں۔ آئی ایم ایف نے بتایا کہ بھارتی معیشت کے ڈیٹا میں خامیاں معاشی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔رپورٹ میں سہ ماہی بنیادوں پر بھارتی معاشی ڈیٹا میں ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کو بھی اہم تکنیکی خامی قرار دیا گیاجبکہ بھارتی حکومت کا آمدنی کی بنیاد پر جی ڈی پی کا طریقہ کار بارہا ماہرین کی تنقید کا نشانہ بناہے۔ڈیٹا کمزوریاں برقرار ہونے کے باعث بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال سی گریڈ دیا گیا۔ آئی ایم ایف کے انکشافات نے مصنوعی اعداد و شمار پر کھڑی بھارتی معیشت کا پردہ چاک کر دیاہے۔







