نیویارک ٹائمزنے دنیا کے سامنے مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا
نئی دلی کو دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار، مودی حکومت کوئی بھی ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام ، ماہرین
نیویارک:
موقر امریکی روزنامے نیویارک ٹائمزنے دنیا کے سامنے مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں مودی سرکار کی ناکام ماحولیاتی پالیسی کاپردہ چاک کیا ہے ۔آرٹیکل میں بھارتی دارلحکومت نئی دلی کو دنیا کا آلودہ ترین شہرقراردیاہے جہاں فضائی آلودگی جان لیوا اور مقررہ (محفوظ) حد سے بیس گنا زیادہ ہے۔مودی حکومت ترقی کے جھوٹے دعوئوں میں مصروف ہے جبکہ بھارت کے عوام کو سانس لینے کیلئے صاف ہوا بھی میسر نہیں۔ نیویارک ٹائمز کے صحافی کی تحقیق کے مطابق نئی دلی میں صدر ہائوس اورانڈیا گیٹ کے درمیان حد نگاہ صفرپرآگئی ہے۔ چہل قدمی اگرچہ صحت مند سرگرمی ہے لیکن نئی دلی میں واک کیلئے باہر جانا انتہائی خطرناک ہے۔شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے بھارتی دارلحکومت میں بچوں کے اسکول بند،ہسپتالوں میں مریضوں کی بھرمال ، فضائی آلودگی کا انڈیکس PM2.5خطرناک حد سے کئی گنا اوپرہے جو کہ مودی حکومت کی بڑی ناکامی ہیں۔آرٹیکل کے مطابق مودی حکومت کے "اینٹی اسموگ گنز”فیل ہو چکی ہیں ۔ صحافی نے آرٹیکل میں مودی حکومت پر سیاسی دھوکہ دہی اور اعداد و شمار چھپانے کے الزامات بھی اٹھا ئے گئے ہیں۔نئی دلی میں شدید فضائی آلودگی کے بارے میں نیویارک ٹائمز رپورٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل نے مودی حکومت کی ماحولیاتی گورننس کو دنیا کے سامنے شرمندہ کر دیا۔ نئی دلی کی 3کروڑ آبادی صبح سے رات تک زہریلے دھوئیں کی لپیٹ میں ہے ۔نئی دلی میں تعلیمی ادارے بار بار بندہونے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل فضائی آلودگی اور بھارتی حکومتی نااہلی کی نذرہوگیاہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں 40فیصداضافہ ہو چکا ہے ۔تاہم بھارتی حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیا رکررکھی ہے۔ یہ صورتحال مودی حکومت کی بڑی نااہلی ظاہر ہوتی ہے جو عوام کو سانس لینے کا بنیادی حق بھی فراہم نہیں کر پارہی ہے ۔ماہرین کے مطابق نئی دلی کی فضا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر اور جان لیوا ہے ،تاہم مودی حکومت کی طرف سے اس صورتحال میں بہتری کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیاگیاہے ۔ امیر طبقہ ایئر پیوریفائر لگا کر محفوظ جبکہ غریب شہری زہریلی فضا میں سانس لینے پر مجبورہیں۔ماہرین کے مطابق مودی سرکار ہیلتھ ایمرجنسی نافذکرنے کے بجائے مانیٹرنگ اسٹیشنز کے باہرانٹی اسموگ گن چلا کرشہریوں کو دھوکا دینے میں مصروف ہے،بھارتی حکومت پر مانیٹرنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا تلف کرنے کا بھی الزام لگایاجارہاہے۔







