بھارت

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت کی بھارتی مسلمانوں پر ظلم و جارحیت کی انتہا

نئی دلی:

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کی بھارتی حکومت نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم و تشددکی انتہا کردی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی راج میں فرقہ وارانہ فسادات نے بھارت کو اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے لیے غیر محفوظ ملک ثابت کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ مودی کے زیر اثر گودی میڈیا مسلمانوں کو ملک دشمن قرار دے کر زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے ۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد ہندوتوا مہم کے تحت اقلیتوں کی عبادت گاہوں بالخصوص مسلمانوں کی مساجد اور دکانوں کو بے دردی سے مسمار کیا گیا۔پہلگام کی آڑ میں مودی کے فاشسٹ نظریہ کے تحت پلوامہ اور کولگام جیسے مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں نہتے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پرتشدد حملوں، جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔عالمی ماہرین کے مطابق مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے پہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشنز بی جے پی کا وتیرہ ہیں ۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں مسلم مخالف رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے امتیازی سلوک کے شکار بھارتی مسلمانوں کی زندگی بی جے پی حکومت میں مزید بدتر ہو گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button