بھارت
وزیر اعظم مودی اقلیتوں کے خلاف تشدد پر چپ سادھے بیٹھے ہیں، رہنماترنمول کانگریس

نئی دہلی : ترنمول کانگریس کے رہنما اوبھارتی پارلیمنٹ کے رکن ڈیرک اوبرائنDerek O’Brien نے نریندر مودی حکومت کو عیسائیوں اور اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری احتساب اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اوبرائن نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عیسائی اداروں کو نشانہ بنانے، اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور مودی حکومت کی جانب سے منی پور کو نظر انداز کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم چپ سادھے بیٹھے ہیں، وہ نفرت انگریز تقاریر پر بھی کوئی بات نہیں کر رہے۔
اوبرائن نے کہا کہ مودی حکومت ریاست کے مصائب کو دور کرنے میں ناکام ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ اب وزیر اعظم کا احتساب ہو نا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ اب مزید خاموش رہنازیادتی ہے ۔KMS-13/M





