مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:انتظامیہ کی ناروا پالیسیوں کیخلاف معذور افراد کے احتجاج مظاہرے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںمعذور افراد نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے سری نگر اور بارہمولہ میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گزشتہ روز ’ معذوروں کے عالمی دن پر“ بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے ۔ انہوںنے” پلے کارڈ اور بینر“ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016، کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لیے پنشن کی رقم ایک ہزار 2سو پچاس روپے موجودہ معاشی حالات میں ناکافی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے بڑھا کر کم از کم 3ہزار روپے کیا جائے۔
انہوںنے معذور افراد کے لیے بلا سود قرضوں کا بھی مطالبہ کیا تاکہ وہ عزت کے ساتھ روزی کما سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں تاکہ ہم چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں اور اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہو سکیں۔ایسوسی ایشن نے معذور افراد کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سمیت ضروری اشیاء پر خصوصی رعایتیں بھی مانگیں۔عبدالرشید بٹ نے مزید کہا کہ انتظامیہ صرف وعدہ کر رہی ہے جبکہ عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی انہوںنے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو معذور افراد کی ایسوسی ایشن اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر غیر معینہ مدت تک احتجاج شروع کر دے گی۔
دریں اثنا مقبوضہ وادی کشمیر کے شمالی قبضے بارہمولہ میں بھی معذور افراد نے احتجاجی مطاہرہ کیا ۔جموںوکشمیر اتحاد معذور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے اس موقع پر کہا کہ ان کی تکالیف ناقابل بیان ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ پنشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص کے 80 سال کے ہونے کے بعد ہی پنشن کو بڑھا کر 2 روپے کرنے کا حکومتی اقدام غیر منصفانہ ہے کیونکہ زیادہ تر معذور افراد صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس عمر کو نہیں پہنچ پاتے۔ فاروق احمد نے کہا کہ صرف انصاف اور مساوات چاہتے ہیں، انتظامیہ ہمارے مسائل کیطرف توجہ دے ۔KMS-07/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button