بھارت

مسلح افواج کو مودی حکومت کا ترجمان بننے پر مجبور کیا جا رہا ہے، کانگریس رکن پارلیمنٹ

نئی دلی:
کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو حکومت کے حق میں بولنے کیلئے مجبورکیاجا رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رینوکا چودھری نے پارلیمنٹ کمپلکس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سب سے زیادہ پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ پہلی مرتبہ فوج کے اعلیٰ عہدیدار حکومت کا دفاع کرنے کیلئے میڈیا کے سامنے آرہے ہیںکیونکہ ان پر حکومت کے حق میںبولنے کا دباﺅ ہے، انہیںہراساںکیا جا رہا ہے اور حکومت کا ترجمان بننے پر مجبور کیا جا رہاہے ، اس سب کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔اس بیان سے ایک روز قبل رینوکا چودھری پارلیمنٹ کمپلکس میں اپنا پالتو کتا ساتھ لانے پر سرخیوں میں آئی تھیں۔ صحافیوں نے جب ان سے یہ سوال کیا کہ کتا لانا پارلیمانی پروٹوکول کی خلاف ورزی نہیں تو انہوںنے جواب دیا تھا کہ اس کتے سے کوئی خطرہ نہیں وہ صرف انکے ساتھ آیا ہے ، پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے لوگ کاٹتے ہیں، بے زبان جانور نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button