بھارت

نئی دلی :راہل گاندھی، پرینکا سمیت اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج

آکاشوانی بھون میں بغیر اجازت داخلے اور امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام

نئی دہلی:بھارت میں دہلی پولیس نے انڈیا اتحاد کے احتجاجی مارچ کے دوران آکاشوانی بھون کے احاطے میں مبینہ طور پر بغیر اجازت داخل ہونے اور امتناعی احکامات کی خلاف ورزی پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈیا اتحاد نے گزشتہ روز منگل کو پارلیمنٹ ہائوس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک مارچ کیا تھا، تاہم پولیس نے رکاوٹیں لگا کر مارچ کو روک دیاتھا۔ پولیس کے مطابق مارچ کے لیے پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی اور نئی دہلی کے علاقے میں بھارتیہ ناگرک سورکشا سنہتا کی دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات نافذ تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے بیریکیڈ عبور کیے اور بعد ازاں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال، پون کھیڑا نے تقریبا 50 سے زائدحامیوں کے ہمراہ آکاشوانی بھون کے احاطے میں داخل ہو کر دھرنا دیاتھا۔
پولیس کے مطابق تقریبا 260 افراد کو گرفتارکیا گیاہے، جن میں 10ارکان پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔ راہل گاندھی نے کہاہے کہ اپوزیشن کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات تک وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
بعد ازاں تقریبا نو گھنٹے جاری رہنے والے دھرنے کے بعد رات 10بجے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر رہنماں کو گرفتارر لرلء نیو پولیس لائنز، کنگز وے کیمپ منتقل کر دیاتھا۔ بعدازاں انہیں رہا کر دیاگیا۔
دہلی پولیس نے کہا ہے کہ مقدمہ آکاشوانی بھون میں مبینہ غیر مجاز داخلے، سرکاری کام میں رکاوٹ اور دفعہ 163 کی خلاف ورزی کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button