بھارت
اترپردیش: انتظامیہ نے مختلف مساجد سے 55 لاﺅڈ سپیکر نکال دیے ہیں

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو توا انتظامیہ نے لاﺅڈ سپیکروں کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے مختلف مساجد سے 55 سپیکر نکال دیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ریاست کے ضلع مظفر نگر کے سول لائز ، کوتوالی اور کھلہ پور تھانوںکی حدود میں واقع مساجد سے لاوڈ سپیکر اتار دیے ہیں۔ سرکل افسر (سٹی) سدھار تھ ناتھ مشرا نے لاﺅڈ سپیکر نکالنے کا جواز فراہم کرنے کیلئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آواز دھیمی رکھنے کو جو ہدایت دی تھی اسکی خلاف ورزی ہور رہی تھی۔








