بھارت

بھارتی پولیس اپوزیشن امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک رہی ہے ، شرومنی اکالی دل

پٹیالہ: بھارت میں سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپوزیشن امیدواروں کو ضلع پریشد اور بلاک سمیتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک کر جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیاہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کواپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔شرومنی اکالی دل الیکشن کمیشن میں ایک تحریری شکایت بھی درج کرائی ہے، جس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور سی بی آئی اور این آئی اے جیسی تحقیقاتی ادارون کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سکھبیر سنگھ نے مزید کہا کہ آڈیو کلپ میں جو دراصل گزشتہ شب ہونے والی ایک کانفرنس کی ریکارڈنگ ہے ، کئی ڈی ایس پیز کو مبینہ طور پر یہ دعوی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ مقامی سیاست دانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اگر کوئی غلط کام کرنا ہے تو اسے نامزدگی مراکز کے باہر، گائوں، گھروں یا راستے میں کیاجانا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے ایم ایل اے پرتاپ باجوہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ سخت کارروائی کرے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے۔ پرتاپ باجوہ نے پولیس کی غیر ضروری مداخلت کو لاقانونیت قراردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button