پاک بھارت حالیہ لڑائی میں اسرائیل بھارت شیطانی گٹھ جوڑپوری طرح سے بے نقاب ہوا، رشید ترابی
استنبول :جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالرشید ترابی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں ”بین الاقوامی فلسطین کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت حالیہ لڑائی میں اسرائیل اور مودی حکومت کا شیطانی گٹھ جوڑ اچھی طرح سے بے نقاب ہوا۔ عبدالرشیدترابی نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بالکل اسی پالیسی پرعمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنارکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ و خلیجی ملکوں کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد پاکستان پر سفارتی دبا ضرور بڑھا، مگر پاکستان اپنی تاریخی پالیسی پر ڈٹا رہا۔انہوں نے بتایا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جو کہ فلسطین اور کشمیر کے لیے حب الوطنی اور یکجہتی کے مضبوط اظہار کا عملی ثبوت ہے ۔
استنبول میں منعقدہ کانفرنس میں ساٹھ سے زائد ملکوںکے تین سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی، جن کی موجودگی اس اہم ترین مسئلے پر عالمی اتفاقِ رائے کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔۔





