World
پاکستان بھارت درخواست کریں تو امریکہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ خارج
واشنگٹن:
امریکہ نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت باضابطہ طور پر درخواست کریں تو وہ دونوں کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کشمیر کو ایک دو طرفہ مسئلہ کے طور پر دیکھتا ہے جسے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مئی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں مدد کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کئی عالمی بحرانوں سے نمٹ رہے ہیں، لیکن اگر دونوں حکومتوں کی طرف سے مدعو کیا جائے تو امریکہ مدد کے لیے تیار ہے۔






