سمینار

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم کے خاتمے کے لیے بھارت پردبائو ڈالے : مقررین سیمینار

اسلام آباد: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمینٹری سروسز (PIPS) میں منعقدہ سیمینارکے مقررین نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور محمد یاسین ملک سمیت جیل میں نظربند کشمیری رہنمائوں کو سلام پیش کیا ۔ انہوں نے5اگست 2019سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ علاقہ ایک فوجی چھائونی کا منظر پیش کررہا ہے۔ مقررین نے کشمیری نوجوانوں کی جرات اور قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بچے ظلم و تشدد کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے جذبات کے اظہار کے لیے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے لوگ بہادری سے جدوجہد کررہے ہیں، کشمیر ہمارے ایمان اور یقین کا حصہ ہے۔سیمینار میں کشمیر کافلسطین کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب تک 5لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ مظالم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ مقررین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیاجن میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے۔سیمینار میں کشمیری عوام کے لئے جو ایک مقدس اور جائز مقصد کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، انصاف کو یقینی بنانے کے لئے نوجوانوں کی شمولیت، مسلسل بین الاقوامی دبائو اور عالمی یکجہتی پر زوردیاگیا ۔مقررین میں فرحت اللہ بابر، رانا قاسم نون، سردار عثمان عتیق، محمد فاروق رحمانی، سردار مسعود خان، شیخ عبدالمتین، عبدالحمید لون اور محمود شہزاد خان شامل تھے۔ تقریب کا اہتمام پارلیمانی کشمیر کمیٹی اور فرینڈز آف کشمیر نے کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button