پاکستان

بھارت کی پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی جاری ہے:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی مسلسل جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ متنازع اور نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت خطے میں عدم استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا، بھارت کی پاکستان کے خلاف ریاستی پشت پناہی میں دہشت گردی جاری ہے۔ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا حالیہ دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، اس دوران وزیراعظم نے انڈونیشیائی صدر کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ جب ہ متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ طاہر حسین اندرانی کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ڈپٹی وزیراعظم کا ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ رابطہ ہوا، جب کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی گئی، دونوں روابط میں غزہ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button