مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش: پولیس نے مسجد کے موذن کو وحشیانہ مارپیٹ کا نشانہ بنایا

 

لکھنو : بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک مسجد کے موذن کو وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سب انسپکٹر ونود چودھری اور دیگر اہلکاروں نے ریاست کے علاقے مظفر نگر میں مدینہ مسجد کے موذن محمد عرفان کو نماز فجر کے وقت اس وقت مارپیٹ کا نشانہ بنایا جب وہ اذان دینے کے بعد مسجد سے باہر آیا۔
عرفان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کہا پولیس نے اسے بلا وجہ مار ا پیٹا اور اس پر ضلع انتظامیہ کی تحریری اجازت کے بغیر اذان دینے کا الزام عائد کیا ۔ موذن نے کہا کہ جب اس نے پولیس اہلکاروں کو اجازت نامہ دکھانے کی کوشش کی تو وہ مجھے گھسیٹتے ہوئے تھانے لے گئے جہاں انہوں نے مجھے مزید مارا پیٹا۔پولیس نے موذن کو کئی گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا ۔ بعد ازاں مقامی لوگوںکی مداخلت پر اسے رہا کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button