بھارت

مغربی بنگال: بابری مسجد ٹرسٹ کو 3.50کروڑ روپے کے عطیات موصول

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے بیل ڈانگا علاقے میں بنائی جانے والی بابری مسجد کے حوالے سے قائم کیے گئے ٹرسٹ ”ویسٹ بنگال اسلامک فاﺅنڈیشن آف انڈیا“ کو اب تک 3.50کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نقد عطیات کے طور پر حاصل ہونے والی کرنسی کی گزشتہ رات گنتی مکمل ہوئی ہے ۔ یہ کرنسی کل گیارہ ڈبوں میں بھری ہوئی ہے ۔ یہ بات ترنمول کانگریس سے معطل کیے جانے والے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے ایک معاون نے بتائی ہے ۔ اس ٹرسٹ کے بینک اکاﺅنٹ میں آن لائن جمع کرائی گئی رقم اب تک 2.63کڑوڑ تک پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ ہمایوں کبیر نے بیل ڈانگا میں بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کر رکھا ہے جسکا سنگ بنیاد رواں ماہ کی چھ تاریخ کو رکھا گیا ۔ KMS-15/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button