بھارت
بھارت: مدھیہ پردیش میں پولیس نے دلت نوجوان کو دوران حراست قتل کردیا

بھوپال: بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے ایک 22 سالہ دلت نوجوان رام وشال اہیروارکو دوران حراست تشددکا نشانہ بناکر قتل کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی موت چاندلہ تھانے کے اندر ہوئی ہے۔ رام وشال کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور پولیس نے ان کے بیٹے کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔نوجوان کی ماں نے بتایاکہ ہم باہر سے اس کی چیخیں سن سکتے تھے۔ جب میں نے اس تک پہنچنے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے دھکا دے دیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے جرم کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے اور موت کو خودکشی کا واقعہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔







