بھارت
بھارت :آسام میں ہندو انتہاپسندوں نے دومسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

گوہاٹی:بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست آسام میں ایک اور افسوسناک واقعے میں ہندو انتہاپسندوں کے ایک ہجوم نے دو مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کرقتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہجوم نے ضلع سونیت پور میں دو مسلمانوں کو مار مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ آسام اوراروناچل پردیش کی سرحد کے قریب دور افتادہ علاقے بھلوکپنگ میں پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کے ساتھ آنے والا تیسرا شخص بھی شدید زخمی ہے اور اس وقت قریبی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ سونیت پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس برون پورکیاستھ نے تصدیق کی کہ متاثرین کا تعلق ضلع موریگاو¿ں سے ہے اور وہ مسلمان ہیں۔ ان کی مکمل شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔








