بھارت

لکھنو:مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف ایک تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹر کاحجاب زبردستی کھینچنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔خاتون ڈاکٹر نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے شرمناک سلوک کے بعد سرکاری ملازمت لینے سے ا نکار کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر نصرت پروین کے بھائی کا کہنا ہے بہن اس واقے کے بعد شدید صدمے میں ہے اور انھوں نے فیصلہ کیا ہے بہار حکومت میں کام نہیں کریں گی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل چیف منسٹر ہائوس میں ڈاکٹروں کو اپائٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلم خاتون کا زبردستی حجاب کھینچ دیا تھا۔اس واقعے کی بھارتی سیاسی رہنمائوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک قرار دیاتھا۔انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کی تذلیل قرار دیا۔قبل ازیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا ہے کہ کسی عوامی عہدیدار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب زبردستی ہٹانا خواتین کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button