بھارت

مدھیہ پردیش : قبائلی خاتون اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل

بھوپال:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوتوابلوائیوں نے ایک قبائلی خاتون کو اجتماعی عصمت دری اور تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع کھنڈوا کے علاقے روشنی چوکی میں پیش آیا جہاں ہندوتوابلوائیوں نے دو بچوں کی ماں کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنانے کے بعد وحشیانہ تشددکر کے قتل کر دیا ۔ بلوائیوں نے خاتون کے جسمانی اعضاء کوجسم سے باہر نکا ل پھینک دیا۔ جائے وقوعہ سے قبائلی خاتون کے جسم کے متعد د اعضاء بکھرے ہوئے پائے گئے ہیں۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت میں قبائلیوں کو جبری بے درخلی سمیت مختلف قسم کے مظالم کا سامنا ہے۔قبائلیوں کو اکثر استحصال، پسماندگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button