بنگلہ دیش

بنگلہ دیش: 10بڑے کاروباری گروپوں اور حسینہ واجد خاندان کے 67کروڑ روپے کے اثاثے ضبط

ڈھاکہ:
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 10بڑے کاروباری گروپوں اور برطرف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خاندان کی مبینہ جائیدادیں ضبط کی ہیں، جن کی مالیت تقریبا 67 ہزار کروڑ روپے ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلہ دیش کے مقر روزنامے دی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملک میں اب تک 56ہزار کروڑ روپے اور بیرون ملک قریبا 11ہزار کروڑ روپے کے اثاثے منجمد اور ضبط جبکہ 104مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں، جن میں سے بعض پر فیصلے بھی ہو چکے ہیں۔ عبوری حکومت نے بیرون ملک سے اثاثے واپس لانے کے لیے قانونی درخواستیں بھیجی ہیں اور منی لانڈرنگ روکنے کے قوانین میں ترمیم کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔بنگلہ دیش کے سرکاری بینک کے گورنر نے کہا ہے کہ ایس عالم گروپ کی دائر درخواست کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور اثاثوں کی واپسی کا عمل عام طور پر 4سے 5سال میں مکمل ہوتا ہے۔ لندن میں سابق وزیر اراضی کے کیس میں بھی امید ہے کہ مقدمہ بلا اعتراض حل ہو جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button