بھارت

بھارت :جھارکھنڈ میں بھارتی فوجی نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا

رانچی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک بھارتی فوجی نے 22سالہ لڑکی کی عصمت دری کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی نے لڑکی کوتتسیلوائی ریلوے سٹیشن پر اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ رانچی جانے والی ٹرین میں سوار ہونے کے لئے انتظار کر رہی تھی۔ ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ 42سالہ بھارتی فوجی لڑکی کو ٹرین کی خالی کوچ میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فوجی اہلکار ڈیوٹی پر تھااور ایک ڈیفنس لاجسٹکس ٹرین کی حفاظت پر مامور تھا۔ وہ نشے کی حالت میں تھا جب اس نے جرم کیا۔انہوں نے کہاکہ ملزم فوجی اہلکار اتر پردیش کے ضلع الہ آباد میں سرہا تھانے کے علاقے کا رہائشی ہے اور پنجاب کے علاقے پٹیالہ میں 42میڈیم رجمنٹ میں تعینات تھا۔حکام نے بتایا کہ لڑکی کی چیخیں سننے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر لوگ جمع ہو گئے ، جس کے بعد ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ ملزم نے پکڑے جانے سے پہلے فرار ہونے کی کوشش کی۔لڑکی کے بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button