پاکستان

عطاء اللہ تارڑ کی بہار میں مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے کے واقعے پر بھارت پر کڑی تنقید

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بہار میں ایک مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے کے واقعے پر بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور عدم برداشت کا عکاس قرار دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک مسلمان میڈیکل گریجویٹ خاتون کا نقاب ہٹایاگیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اخلاقی دیوالیہ پن، انتہائی پولرائزیشن اور پرتشدد انتہا پسندی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سینئر سیاسی رہنما کی طرف سے ایسا طرز عمل انتہائی قابل مذمت ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے اس واقعے کوبڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی علامت قرار دیا جوپروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے اس واقعے کی باضابطہ مذمت کی ہے جس میں اسلام آباد کی جانب سے سفارتی ردعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام کاکوئی جوازنہیں ہو سکتا اوریہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے کیونکہ اس طرح کے واقعات اکثر منظم پروپیگنڈے اورجھوٹے بیانیے کا حصہ ہوتے ہیں جنہیںڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خاص طور پر جوہری ہتھیاروں لیس دوہمسایوں کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران مسلسل جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ تصادم کے دوران پاکستان نے ایک متفقہ مواصلاتی حکمت عملی پر عمل کیا، وزیراعظم کے دفتر، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات اور فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے درمیان روابط کو مربوط کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوامی طور پر پہلگام واقعے کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی اور میڈیا بریفنگ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ سفارتی بات چیت کو آگے بڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معلومات کو بر وقت تمام اداروں کے ساتھ شیئر کیا گیا اور پاکستانی نشریاتی اداروں اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کو فوری طور پر فراہم کی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button