مقبوضہ جموں و کشمیر

انتخابی نتائج نے بی جے پی کے اقدامات کو مسترد کردیا: عمر عبداللہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابی نتائج نے اس عمل کو مسترد کیا ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ5اگست 2019کو علاقے کے ساتھ جو کچھ کیا گیا تھا، انتخابی نتائج نے اسے مسترد کیاہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس میں بی جے پی سے باہر تمام سیٹوں کو شامل کرتا ہوں،چاہے وہ آزاد امیدواروں ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یا ہمارے اتحادنے حاصل کیں، یہ بی جے پی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ریاستی حیثیت کی بحالی اور دفعہ370کی منسوخی کے حوالے سے بی جے پی کے اقدام کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پاس کرنے کے ان کے عزم کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ قرارداد کابینہ سے آنی چاہیے، اسمبلی کا انتظار کیوں؟ انہوں نے کہا کہ اسمبلی دیگر چیزوں پر بحث کر سکتی ہے، لیکن کابینہ کو ریاستی حیثیت کی بحالی پر واضح ہونا چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ ابتدائی مرحلے میں ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔ لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ ہم مرکز کے زیر انتظام علاقہ رہیں گے۔ وزیر اعظم جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کرچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button