مقبوضہ جموں و کشمیر

شدید برف باری کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے مسلسل بند

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع رام بن میں شدید برف باری کی وجہ سے سرینگ جموں ہاوی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بانہال سب ڈویژن میں نچلانہ اور نیویوگ ٹنل کے درمیان شدید برفباری کی وجہ سے ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے ۔سڑک سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ تاہم اگلے مزید احکامات تک ہائی وے پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہے گی۔
ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں کے نگروٹہ سے ڈوڈہ، رام بن، بانہال اور سرینگر کے ساتھ ساتھ سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کی آمدورفت کو موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر معطل کر دی گئی ہے۔ جموں-ڈوڈا روڈ کو بھی برف باری اور ناسازگار حالات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ہائی وے کی مسلسل بندش کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button