قائد اعظم کے فرمان”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ سے کشمیریوں ،پاکستانیوں کا رشتہ مزید مضبوط ہوا

سری نگر : پاکستانی اور کشمیری گہرے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ، بانی پاکستا قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی” شہ رگ“ قرار دیا ہے ۔ ان کے اس فرمان سے دونوں کے درمیان پہلے سے موجود لازوال رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قائداعظم نے متعدد مرتبہ جموں وکشمیر کا دورہ کیا جس سے ان کی اس جنت ارضی کیساتھ گہری محبت او ر وابستگی کا پتہ چلتا ہے ۔ قائد اعظم نے انصاف اور آزادی کیلئے کشمیریوں کی جدوجد کی بھر پور وکلالت کی ۔وہ جموںوکشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے سے انتہائی دل گرفتہ تھے ۔ آپ نے کشمیریوں کی آزادی کیلئے کسی بھی حد تک جانے کا عزم کیا۔
بی جے پی کی انتہا پسند بھارتی حکومت نے اس وقت ملک میں جس طرح اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اسے دیکھتے ہوئے ہر زی شعور انسان یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ قائدِاعظم ایک علیحدہ مملکت کے حصول کی کوششوں میں حق بجانب تھے۔ قائد اعظم نے بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا اور انکی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمان ایک قلیل مدت میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔۔قائد کی زندگی اصول پسندی، تدبر ، نظم وضبط اور یانت داری کا عملی نمونہ تھی۔
کشمیریوں کی تحریک آزادی در اصل تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے ، کشمیری درحقیت تکمیل پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا نہ صرف ایک اہم فریق ہے بلکہ کشمیریوں کا ایک حقیقی ترجمان اور وکیل بھی ہے جوبین الاقوامی فورموں پر کشمیر کاز کی بھر پور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیر غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی اور الحاق پاکستان کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ عظیم کشمیری قائد سید علی گیلانی شہید کا دیا ہوا نعرہ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمار ا ہے“ہر کشمیری کی آواز بن چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی قبضے سے آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔







