مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ”سی آئی کے “نے کولگام کے رہائشی ڈاکٹر اور انکی اہلیہ کیخلاف فرد جرم دائر کر دی

سرنگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک ڈاکٹر اور انکی اہلیہ کے خلاف کالے قوانین کے تحت فرد جرم داخل کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ”کاﺅنٹر انٹیلی جنس کشمیر“(سی آئی کے) ونگ نے ضلع کولگام کے علاقے بوگام کے رہائشی ڈاکٹر عمر فاروق اور انکی اہلیہ شہزادہ اختر کے خلاف فرد جرم کالے قوانین بھارتیہ نیا سنہتا(بی این ایس) اور یو اے پی اے“ کی مختلف دفعات کے تحت بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) کی سرینگر میں قائم ایک خصوصی عدالت میں دائر کی ۔
ڈاکٹر اور انکی بیوی پر آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اس حوالے سے مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ شہزادہ اختر پر آزادی پسند تنظیم دختران ملت کے ساتھ وابستہ ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔بھارت نے دختران ملت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
سی آئی کے نے ڈاکٹر اور انکی اہلیہ کو گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button