مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سید حسن کی کابل میں گردوارے پر حملے کی مذمت

press 17 juneسرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک گردوارے پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل مجرمانہ اور بلا جواز ہے، چاہے اس کے محرکات سے کچھ بھی ہوں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button