مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ : بھارتی قابض انتظامیہ نے وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

جموں :
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں قابض انتظامیہ نے وی پی این کے استعمال پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیش شرما کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد اور گروہوں کی جانب سے وی پی این سروسز کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔اس پابندی کا اطلاق ضلع کٹھوعہ کی حدود میں موجود تمام افراد، اداروں، سائبر کیفے اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز پر ہو گا۔ یہ حکم فوری طورپر نافذ العمل ہے سوائے ان افراد کے جنہوں نے قابض حکام سے اس کے استعمال کی اجاز ت لے رکھی ہو۔






