مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، سڑکیں بند

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دو مقامات پر بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور کئی علاقوں میں سڑکیں بند ہوگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے واقعات سرتھل کے علاقے گہان اور ماچھی پل میں پیش آئے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ بھاری ملبے کے ساتھ آنے والے سیلاب سے ورکشالہ-ٹروفک کاعلاقہ ،ماچھی پل، سرور اور سرتھل کی سڑکیں متاثرہ ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ بحالی کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور سڑکوں کی صفائی کے لیے مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پنکج شرما نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نالوں اور دیگر آبی ذخائرکے قریب جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردارکیا کہ بارش جاری رہنے سے اس طرح کے مزید واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کر تے ہوئے صورتحال پر نظررکھنے کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کر دیا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button