مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف کی بیرک میں آگ بھڑک اٹھی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر شہر کے قریب بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک منزلہ بیرک اور ملحقہ گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آگ جمعرات کو رات گئے 246بٹالین سی آر پی ایف کی بیرک میں لگی، جس نے پوری بیرک اور ملحقہ گودام کولپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی سے سی آر پی ایف کی بیرکوں کوخاصا نقصان پہنچاہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، تاہم قابض حکام کا کہنا ہے کہ واقعے تحقیقات جاری ہیں ۔








