مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے اسلام آباد میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے اسلام آباد قصبے کے علاقے ڈانگر پورہ اور قاضی باغ میں تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔ بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔ فورسز حکام نے کہا کہ تلاشی آپریشن علاقے میں مشکوک نقل و حرکت دیکھے جانے پر شروع کیا گیا ہے۔آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کی تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button