بھارت

بھارت: اترپردیش میں دھماکہ، 4بھارتی فوجی زخمی

لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ بڈکالا فائرنگ رینج میں ایک دھماکے میں چار بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساگر جین نے صحافیوںکو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام اس وقت پیش آیا جب فائرنگ کی معمول کی مشقیں جاری تھیں۔اچانک ایک دھماکہ ہواجس میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔مرزا پور اور بیہت کی پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی فوجیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ساگر جین نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کو بعد میں تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے انکوائری کی جا رہی ہے۔یوپی دھماکے کا واقعہ بھارتی مسلح افواج میں ہتھیاروں سے نمٹنے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کے فقدان کی عکاسی کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button