بھارت

بھارت میں ایوی ایشن بحران جاری، چمکتی معیشت کے پیچھے چھپا تاریک نظام

نئی دلی:
بھارت میں 2025کے دوران سامنے آنے والے ایوی ایشن بحران نے محض ایئرلائن کے حادثات یا پروازوں کی منسوخی تک محدود نہیں رہابلکہ اس سے کھوکھلی ترقی کے جھوٹے دعووئوں کی بھی قلعی کھول دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت میں پروازوں کی منسوخی اس حقیقت کا اظہار تھی کہ ریاست قوانین پر عملدرآمد کی صلاحیت کھو چکی ہے، رواں سال احمد آباد میں ایئر انڈیا طیارے کے حادثے میں 260افراد ہلاک ہوئے۔حادثے کے بعد تحقیقات میں کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا جبکہ حادثے کے بعد سامنے آنے والی رپورٹس غیر واضح تھیں۔فنانشل ٹائمز نے واضح کیاہے کہ اس پورے عمل نے عوام کے ذہن میں یہ احساس پیدا کیا کہ نظام نہ ہی مضبوط ہے نہ ہی شفاف۔بھارت کے عوام میں یہ احساس بھی پیدا ہوا کہ ریاست سچ سامنے لانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ ایوی ایشن انڈسٹری کے اندر موجود آوازیں کہتی ہیں کہ عوام کا بھارتی ایئرلائنز پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔پندرہ سے زائد ایئرلائنز کا دیوالیہ ہونا اس نظام کو اندر سے کھا چکا ہے۔ اسکے علاوہ بیشمار طیاروں کے حادثات بھارتی ائیر لائینز کی بدترین ایوی ایشن صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔آر ٹی آئی کے مطابق پچھلے پانچ سال میں بھارت میں 53فضائی حادثات پیش آئے۔ ان حادثات میں 320 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ حادثات کی شرح میں 14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں بوئنگ طیارے، ہیلی کاپٹرز اور نجی جیٹس شامل ہیں۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا ہے۔ مودی اپنی ہندوتوا شدت پسند پالیسیوں کے بوجھ تلے اس قدر دب چکا ہے کہ اب فقط کھوکھلے اور بے بنیاد ترقی کے دعوے ہی اسکا سیاسی سہارابن کر رہ گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button