بھارت

بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل میچ نہیں کھیلیں گے، شیوسینا کی دھمکی

پاکستان کرکٹ کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بھی ہندو انتہا پسندوں کے تعصب کی بھینٹ چڑھ گئی

ممبئی :پاکستان کرکٹ کے بعد اب بنگلا دیش کرکٹ بھی بھارتی انتہا پسند ہندوں کے تعصب کی بھینٹ چڑھ گئی ہے ۔ سیاسی، دفاعی اور عالمی سفارت کاری کے محاذ پر پسپائی کے شکار بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی نذر کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند ہندوتواتنظیم شیوسینا نے حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلا دیشی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں میں شرکت کی مخالفت کر دی۔ ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں میچز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ نیرج سیٹھی کے مطابق شیوسینا نے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلا دیشی کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل میچ نہیں کھیلیں گے۔بھارت کی مخالفت جاری رکھنے پر نیرج سیٹھی نے بنگلا دیش کو مزید میچز کی پابندی کی دھمکی بھی دے دی۔ شیوسینا کی مخالفت نے عالمی سطح پر بھارت کی کھیل میں سیاست کے گھنانے امتزاج کی تصویر واضح کر دی۔ تیزی سے پستی کا شکار ہوتی آئی پی ایل کو ہندوتوا کی نظر کرکے مودی سرکار نے جینٹل مین گیم کی ساکھ مزید برباد کر دی۔ کھیل کے میدان میں نفرت انگیز سیاست کی تشہیر نے بھارت کا انتہا پسند مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کر دیا۔ مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بی جے پی حکومت کی جارحیت اور نفرت انگیز رویہ برقرار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button